سٹی 42 :پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فام فیس بک کے موبائل اکاؤنٹس خود بخود لاگ آؤٹ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہونے کی شکایات سامنے آنے کے بعد فیس بک کی جانب سے بھی وضاحت سامنے آئی ہے، فیس بک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ لوگوں کے اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو گئے ہیں اور انہیں اپنے فیس بک اکاؤنٹ دوبارہ سے لاگ ان کرنا پڑے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔