کورونا کے مہلک وار،مزید 10 شہری جان سے گئے

کورونا کے مہلک وار،مزید 10 شہری جان سے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری،جنید ریاض، شہباز علی) کورونا کے مہلک وار لگا تار، چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا مزید 10 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ365 نئے مریضوں کی تصدیق بھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب بھرمیں کورونا کے 555 نئے کیسزاور 22 اموا ت   رپورٹ ہوئی ہیں، سب سے زیادہ متاثرہ شہرلاہور ہے، کورونا وبا کے دوران پنجاب بھرمیں مجموعی طور پر ایک لاکھ52 ہزار 158158 کیسزاور 4523 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سے76 ہزار471 کیسز اور 1805 اموات لاہور سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

 صوبے بھر میں کورونا سے متاثرہ 136645 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی کے باعث کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے  کے لئے سکولوں کی انسپکشن کا آغاز نہ ہوسکا جس کے باعث بچوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

 سکول کھلے پانچ روز گزر گئے لیکن سکولوں کی انسپکشن شروع نہیں ہوسکی، ایجوکیشن اتھارٹی نے کمیٹیاں بنا دیںمگر وزٹ کا سلسلہ شروع نہیں ہوا اس سلسلے میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں تین تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، کمیٹی کا سربراہ متعلقہ ضلع کا چیف ایگزیکٹیو آفیسرز ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer