چین, پاکستان پر مہربان، بڑی آفر کردی

چین, پاکستان پر مہربان، بڑی آفر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب شہزاد)چینی کمپنی "کین سینو" نے پاکستان کوکورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکوں کی پیشکش کر دی۔ کمپنی ترجیحی بنیادوں اور کم قیمت پرویکسین فراہم کرے گی، ویکسین کی خریداری کی منظوری کے لئےڈریپ کو درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ویکسین کی پیکنگ سے لاگت میں کمی آئیگی، چین کی کوروناویکسین بنانے والی کمپنی کین سینونےپاکستان کو دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش کردی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی پاکستان کو ترجیحی بنیادوں اور کم قیمت میں ویکسین فراہم کرے گی،جس کی منظوری کے لئےپاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست جمع کرادی گئی ہے.

چینی کمپنی پاکستان میں مقامی دوا ساز کمپنی کے اشتراک سے ویکسین فراہم کرے گی، مقامی دوا سازکمپنی کے تکنیکی معاون حسن عباس ظہیر کے مطابق پاکستان میں ویکسین کی پیکنگ سے خریداری کی لاگت میں 25 فیصد کمی آئے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمارجاری کردیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 43افراد انتقال کر گئے، این سی او سی گزشتہ ایک روز میں ایک ہزار 927نئے کیسزرپورٹ ہوئے، ملک بھرمیں مجموعی اموات11 ہزار247ہوگئی،ملک بھرمیں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 5لاکھ 30ہزار818ہوگئی۔

این سی اوسی کی رپورٹ کے مطابق ابتک مجموعی طور پر کورونا میں مبتلا 4 لاکھ 84ہزار508صحت یاب ہوچکے ہیں ، ملک میں کورونا کے 35 ہزار 63 فعال کیسز ہیں جبکہ مختلف شہروں میں301مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer