کینسر کے مریضوں کامفت علاج

کینسر کے مریضوں کامفت علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) کینسر کے مریضوں کے لئے اچھی خبر آگئی، ٹرانسپیرنٹ ہینڈ اور لائف ہسپتال کے درمیان ایم اویو کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لائف ہسپتال اور ٹرانسپیرنٹ ہینڈ لاہور کے درمیان کینسر کے مریضوں کے لیےیاداشتی معاہدہ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد لائف ہسپتال موضع مراکہ نزد بحریہ ٹاؤن لاہور میں کیا گیا،تقریب میں ممبر سپریم کونسل لائف ہسپتال ڈاکٹر ایوب زاہد، مارکیٹنگ مینجر ذیشان صدیقی، ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کے ڈاکٹر احمد فواد نے خصوصی شرکت کی۔

لائف ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو انصاف کارڈ سے علاج تو میسر ہے لیکن اب ٹرانسپیرٹ ہینڈ کے تعاون سے مفت علاج کیا جائے گا،تقریب کے اختتام پر لائف ہسپتال کے ممبر بورڈ ناصر سہگل نے راحیل عباس کو لائف ہسپتال کی یادگاری شیلڈ بھی دی ۔

واضح رہے سرطان( کینسر) ایک موذی مرض ہے جس کا بروقت علاج نہ ہونےسے بھاری نقصان کاسامنا ہوسکتا ہے، ماہرین نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ کینسر کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب وہ شروع ہوچکا ہوتا ہے اور وہ پہلی یا دوسری سٹیج پر پہنچ چکا جاتا ہے۔’بریسٹ کینسر‘ کی تشخیص ایسے ہی ہوتی ہے جب وہ دوسری یا تیسری سٹیج پر پہنچ چکا ہوتا ہے۔

 ماہرین کینسر کے پیدا ہونے کے بارے تحقیق کررہے ہیں اور اس بات کو اخذ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کیاں وجوہات ہیں جس کی وجہ سے سرطان( کینسر) پیدا ہوتا،البتہ ابھی تک اس موذی مرض کے خلاف کوئی ایسا موثر اقدام نہیں سامنے آیا جو اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔ماہرین نے کہا کہ کینسر کے پیدا ہونے کی ایک وجہ تمباکو نوشی، ناقص غذا اور دنیا بھر بیٹھے رہنا ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer