ایل ڈی اے کا 92 پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کو ریگولر کرنے کا پلان

ایل ڈی اے کا 92 پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کو ریگولر کرنے کا پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہرٹاؤن (درنایاب) تبدیلی سرکار غیر قانونی  رہائشی سکیموں پر مہربان، ایل ڈی اے کا جوڈیشل کمیشن کی آڑ لیتے ہوئے ماسٹر پلان کے رہائشی زون میں آبادکاری والی 92 سکیموں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق   ایل ڈی اے شعبہ میٹرو پولٹین پلاننگ ونگ نے 92 سکیموں کو ریگولرائز کرنے  کے لئے لسٹ مرتب کرلی ہے، واٹر جوڈیشل کمیشن نے غیرقانونی سکیموں سے ایکوافر چارجز لینے کا اصولی فیصلہ کیا تھا جس پر ایل ڈی اے نے موقع سے فائدہ اٹھا کرسکیموں کو ریگولر کرنے کاپلان تیارکرلیا ہے۔

 پہلے مرحلے میں شہر کی 92 سکیموں کو شارٹ لسٹ کرکے فہرست مرتب کرلی گئی ہے، فہرست میں شامل سکیموں میں تیس سے پچاس فیصد زائد آباد کاری ظاہر کی گئی ہے، ایک طرف کروڑوں روپے فیس پر کنسلٹنٹ رکھ کرماسٹر پلان دوہزار پچاس کی تیاری زور و شور سے جاری ہے جبکہ دوسری جانب ماسٹر پلان نیا مرتب کرنے کے ساتھ بغیر کنسلٹنٹ مشاورت ایل ڈی اے کی من مانیاں بھی جاری ہیں۔

 چیف میٹروپولٹین پلانرکا کہنا ہے کہ سکیموں کو بلٹ اپ ایریا زیادہ ہونے کے باعث ریگولر کرنے کی تجویز ہے اورغیرقانونی سکیموں کا کیس گورننگ باڈی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، ندیم اخترزیدی کا کہنا ہے کہ زیادہ ترسکیمیں ماضی میں ٹی ایم اے ایریا سے ٹرانسفر ہوئیں، سکیموں کو ریگولر کرنے کے لئے ون ٹائم ایمنسٹی دی جارہی ہے۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer