ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شالیمار ہسپتال,ملزم نے ایمبولینس پرگولیاں چلادیں

 شالیمار ہسپتال,ملزم نے ایمبولینس پرگولیاں چلادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور کے شالیمار ہسپتال کے سامنے ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ڈولفن سکواڈ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور شالیمار ہسپتال کے سامنے ایمبولینس پر ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈولفن سکواڈ موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا، فائرنگ کے واقعہ میں ایمبولینس کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شالیمار ہسپتال انتظامیہ نے ملزم کی بھتیجی 25 سالہ سدرہ کو شیخ زید ہسپتال ریفر کیا تھا،مریضہ کی حالت مبینہ طور پر ایمبولینس میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سےخراب ہوگئی تھی،ایمبولینس مریضہ کو شیخ زید ہسپتال چھوڑ کر واپس شالیمار ہسپتال پہنچ گئی تھی۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کا کہناتھا کہ ملزم نے اسی رنجش کی بنا پر واپس آکر ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ڈولفن ٹیم نے ملزم دانش کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزم کو تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب شہر میں جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں بے گناہ افراد بھی قانون کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں،عوامی تحفظ کے لئے بنائے سکیورٹی ادارے دن رات شہریوں کی مال وجان کی حفاظت کے لئے الرٹ ہیں مگر کچھ ایسے واقعات بھی دیکھنے میں آئے جہاں ملزمان کے کواحقین ان کے اداروں کے خلاف محاذ آرائی کررہے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer