حکومتی نااہلی کوعوام کی عدالت میں لے کرجائیں گے: سراج الحق

حکومتی نااہلی کوعوام کی عدالت میں لے کرجائیں گے: سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد علی: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی، گندم بحران کی وجہ جاننے کے لئے جہانگیر ترین کی ذمہ داری لگانا بلی کو دودھ کا چوکیدار بنانے کے مترادف ہے۔

منصورہ میں علما کنونشن کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ آٹا خوراورآدم خور حکومت ہے، کل جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالے گی، حکومتی نااہلی کوعوام کی عدالت میں لے کرجائیں گے۔ عدالت مہنگائی کا نوٹس نہیں لیتی تو جماعت اسلامی عوامی عدالت میں حکومت کا احتساب کرے گی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ گندم کے بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے جہانگیرترین کی ذمہ داری لگانا ایسے ہی ہے جیسے بلی کو دودھ کی رکھوالی پر لگا دیا ہو۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتیں کرپشن کرتی تھیں یہ حکومت ہڑپشن کرتی ہے۔ اس حکومت میں جائز کاموں کے لئے بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔ ملک میں لینڈ مافیا، شوگرمافیا اور آٹا مافیا کی حکومت ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer