(علی اکبر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے صوبائی وزراء کو وارننگ جاری کتے ہوئے کہا ہے کہ ایم پی اے ہوسٹل کے کمرے خالی نہ کئے گئے تو پہلے وزراء کا نام ایوان میں بتاؤں گا اور پھر ٹرک میں سامان رکھوا کر کمرے خالی کروا لیے جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ ان دنوں اراکین اسمبلی کو ایم پی اے ہوسٹل کے کمروں کی مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ دس سال میں ایک بھی نیا کمرہ تعمیر نہیں کیا گیا، اب سو کے قریب نئے کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اراکین باہر نہیں رہ سکتیں، صوبائی وزراء کو گھر مل چکے ہیں وہ ایم پی اے ہوسٹل کے کمرے خالی کریں ورنہ پہلے ان کے نام ایوان میں بتاؤں گا اور پھر سامان ٹرک میں رکھوا کر کمرے خالی کروا لیے جائیں گے۔