آٹا کے بحران کی تحقیقات کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن حرکت میں آگیا

آٹا کے بحران کی تحقیقات کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن حرکت میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے ہجویری فلور ملز اور عبداللہ فلور ملز کا دورہ کرکے آٹے کی پروڈکشن اور فلور ملزمیں موجود آٹے کے سٹاک کا ریکارڈ مرتب کیا۔    

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے آٹا بحران کے پس پردہ محرکات کا سراغ لگانے کیلئے شہر کی بڑی فلور ملز کا سٹاک چیک کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیموں نے شہر کی دو فلور ملز کے اچانک دورے کرکے آٹے کے زخیرہ کا جائزہ لیا۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیموں نے فلور ملز سے اہم شواہد بھی اکٹھے کیے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے ملتان روڈ پر ہجویری فلور ملز اور عبداللہ فلور ملز کا دورہ کرکے ریکارڈ مرتب کیا۔ اینٹی کرپشن کے مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق ہجویری فلور ملز 24 گھنٹے میں 100 کلوگرام آٹے کے 2800 بیگز بنانے کی استعداد رکھتی ہے جبکہ عبداللہ فلور ملز روزانہ 100 کلو گرام کے 900 بیگز آٹا بنانے کی استعداد رکھتی ہے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے دونوں فلور ملز کو ملنے والے سرکاری کوٹہ، موجودہ سٹاک اور سیلز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیمیں مرحلہ وار تمام فلور ملز کا دورہ کرکے تحقیقات کریں گی۔