ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوٹلوں کا اضافی کھانا مستحقین تک پہنچانے کیلئے فوڈ اتھارٹی متحرک

ہوٹلوں کا اضافی کھانا مستحقین تک پہنچانے کیلئے فوڈ اتھارٹی متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن 2019  پرعملدرآمد کیلئے این جی اوز سے مدد لے گی۔ منصوبے کے تحت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اضافی کھانے کو مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا۔

ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن پر عملدرآمد کیلئے فوڈ اتھارٹی نے این جی اوز کی لسٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ قانون کے مطابق اضافی کھانا ہوٹل اور ریسٹورانوں سے مستحقین تک پہنچایا جائے گا، کھانے کی ترسیل کیلئے این جی اوز فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دینگی۔

ڈی جی فوڈ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملک میں 40 فی صد خوراک ضائع ہوتی ہے، ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن خوراک کے ضیاع کو روکنے کی کوشش ہے، اضافی کھانا مستحقین تک پہنچانے والے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے لیے ریوارڈ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔ ریوارڈ سسٹم کے تحت کھانا مستحقین کے لیے دینے والوں کو ریوارڈ پوائنٹس دیئےجائیں گے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی مستحقین تک پہنچنے والے کھانے کے معیار کو یقینی بنائے گی، اضافی کھانے کا ضیاع روکنے کے لیے پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا قانون ہے۔