بیرون ملک کیاچیز لے کر جائیں اور کیا نہیں؟ مسافروں پر سخت شرائط عائد

بیرون ملک کیاچیز لے کر جائیں اور کیا نہیں؟ مسافروں پر سخت شرائط عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعیداحمد سعید ) بیرون ملک کیا چیز لیکر جائیں اور کیانہیں، فضائی مسافر ایف بی آر اور کسسٹم کے رولز سے لاعلم نکلے، لاہور سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر انتظامیہ کی جانب سے بھی مسافروں کو آگاہی میسر نہیں، فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسسٹم کی جانب سے سخت شرائط کا اطلاق ہوگا۔

بیرون و اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، ایف بی آر کی جانب سے مسافروں پر سخت شرائط کا اطلاق ہوگا، ایف بی آر قانون کے مطابق 5سال کابچہ ایک وقت میں 1ہزارڈالراوراس کے مساوی غیرملکی کرنسی اورسال میں6ہزارڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی، 5سے 18سال کا مسافرایک وقت میں5ہزارڈالر اورسال میں 30ہزارڈالر جبکہ 18سال سے زائد عمرکے مسافر10ہزارڈالراورسال میں 60ہزارڈالریااس کے مساوی غیرملکی کرنسی کے ساتھ سفرکرسکتے ہیں۔

ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈرکے تحت 11اشیاء کوممنوعہ قراردیاگیاہے جنہیں لے جانے پرپابندی عائد ہوگی، جس کے تحت سونا کے بسکٹ، چاندی، ہیرے جواہرات، سونےکے بھاری زیورات، نوادرات،آثارقدیمہ، پلاٹینم اور 3ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی نوٹ ساتھ لے جانے پر پابندی ہے جبکہ ملکی مفادکے خلاف لٹریچراورقابل اعتراض موادپر بھی پابندی ہے۔

قوانین اور پالیسی کے مطابق نقلی،جعلی اشیاء،ٹاکسک کیمیکل اجزاء، ایٹمی،کیمیائی یاتابکاری سے متعلق اشیاء ساتھ لے جانےپرپابندی عائد ہے جبکہ اسلحہ،بارودی مواد جو وزارت دفاع کے  این او سی کے بغیر ساتھ لے جانا منع ہے۔

نئی ایکسپورٹ پالیسی کے مطابق پالتو جانور کتے، بلیاں، طوطے اور کبوتر بغیر سرٹیفیکیٹ کے ساتھ لے جانے پرپابندی ہوگی، بیرون ملک جانے والے مسافر روانگی سے قبل درج ذیل اشیاء کو ذہن میں رکھیں،مسافروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی شکایتی سیل بھی بنایاگیاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer