ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ سے رشوت لینے کا انکشاف

تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ سے رشوت لینے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) محکمہ ہائر ایجوکیشن میں تبادلوں کے نام پر مافیا سرگرم ہونے کا انکشاف، تبادلے کے خواہشمند اساتذہ کو 20 ہزار رشوت کے عوض من پسند جگہ تبادلہ کروانے کی پیش کش کی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں چند اساتذہ کی جانب سے شکایت کی گئی کہ انہیں مخصوص نمبرز سے کالز کے ذریعے من پسند جگہ تبادلے کروانے کیلئے 20 ہزار روپے رشوت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 سے ڈیڑھ بجے تک اکثر کالز موصول ہوتی ہیں، جس پر محکمہ ہائر ایجوکیشن متحرک ہو گیا ہے۔

اساتذہ کو کالز کرنیوالے فون نمبرز خفیہ ایجنسیوں کو دے کر ملزمان کو ٹریس کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ سیکشن کے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔