ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ لاچار، آوارہ کتوں کے شہریوں پر پے در پے وار

ضلعی انتظامیہ لاچار، آوارہ کتوں کے شہریوں پر پے در پے وار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: ضلعی انتظامیہ لاچار، آوارہ کتوں کے شہریوں پر پے در پے وار، چوبیس گھنٹوں کے دوران 54 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ رواں ماہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 195 ہو گئی۔

شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے اور روزانہ درجنوں افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن رہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 54 شہریوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔جنہیں سرکاری علاجگاہوں میں ویکسی نیشن کیلئے لایا گیا، رواں ماہ کے دوران اب تک ایک ہزار 195 شہری آوارہ کتوں کا شکار بن چکے ہیں۔ جن میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے دعووں کے برعکس شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا آپریشن تاحال ناکامی سے دوچار ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer