(عفیفہ نصر اللہ) طلبا کیلئے خوشخبری، محکمہ تعلیم نے سکولوں میں چھٹی کا وقت تبدیل کر دیا۔
محکمہ تعلیم نےپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونیوالے کرکٹ میچ کے باعث سکولوں میں چھٹی کا وقت تبدیل کردیا، سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھٹی 11 بجے ہوگی۔
سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ یہ اوقات کار جمعہ اور ہفتہ کے روز تک ہوں گے، سکولوں میں چھٹی کا وقت اس لیے تبدیل کیا گیا ہے کہ میچ کے باعث بچے ٹریفک میں پھنسنے سے بچ سکیں۔