(زین مدنی ) اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ ڈونٹس کے ڈبے کے پاس سوئی ہیں اور ایسی ہی زندگی وہ چاہتی ہیں۔
ہانیہ کے اس ٹوئٹ پر جہاں مداحوں نے پرمزاح تبصرے کئے وہیں ساتھی اداکار بھی پیچھے نہ رہے اور ان سے ڈونٹس کا ڈبہ مانگنے لگے مگر ہانیہ کو ڈونٹس کا ڈبہ کس نے دیا اس راز سے عاصم نے سب کو آگاہ کردیا۔
عاصم اظہر نے ہانیہ کو طنزاً جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی مہربانی میڈم، مگر ڈیلیوری والے کو بندہ ٹِپ بھی دے دیتا ہے، ہانیہ کے اس ٹوئٹ پر اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی جواب دیتے ہوئے ڈونٹس کی فرمائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بھی تھوڑے سے ڈونٹس بھیج دیں، میں بھی زندگی جینا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ شوبز حلقوں میں گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی دوستی کے چرچے تو خوب ہیں، دونوں تقریبات میں ساتھ ساتھ دکھائی بھی دیتے ہیں۔