ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کو دل کا دورہ پڑ گیا

نواز شریف کو دل کا دورہ پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم نوازشریف کودل کا دورہ پڑ گیا۔  دل کے ٹیسٹ میں دورہ کی تشخیص ہوئی،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوفوری طور پر ہسپتال داخل کرایاجائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کودل کا دورہ پڑ گیا۔  دل کے ٹیسٹ میں دورہ کی تشخیص ہوئی تھی ،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوفوری طور پر ہسپتال داخل کرایاجائے۔

 قبل ازیں کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو طبعیت خراب ہونے پر پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹرز نے نواز شریف کا ایکو کارڈیو گرافی، ای سی جی اور بلڈ ٹیسٹ کیے ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ  ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جبکہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer