عبدالعلیم خان کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی

عبدالعلیم خان کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چودھری محمد اقبال نے احسن شرافت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں الیکشن پٹیشن اوتھ کمشنر کی تصدیق کے بغیر دائر کی گئی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ الیکشن پٹیشن دائر کرنے سے قبل اوتھ کمشنر کی تصدیق ضروری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں( ن)لیگ کے پی پی 158 سے ناکام امیدوار احسن شرافت نے عبدالعلیم خان کی نااہلی کیلئے درخواست دی تھی۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عبدالعلیم خان نے الیکشن لڑتے وقت گوشوارے چھپائے، وہ اولڈ ایج بنیفٹ انسٹی ٹیوشن کے 93 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔ ان کیخلاف ایف آئی اے اور نیب میں انکوائریاں زیر سماعت ہیں۔ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل رہا۔ درخواستگزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت عبدالعلیم خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

Sughra Afzal

Content Writer