(سٹی42)نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم کو طبی سہولیات نہ دیں گئیں توان کی صحت اور زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹر پر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ شائع کی، جس میں انہوں نے کہا کہعلامہ اقبال میڈیکل کالج بورڈ نےنواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی تائید کی، بورڈ نے واضح کہا کہ اگر ان کو طبی سہولیات نہ دیں گئیں تو صحت اورزندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے 17جنوری کوطبی معائنہ کیا اور 22جنوری کو رپورٹ جاری کی، بورڈ نے ان کو فورا ہسپتال منتقل کرنے کی تائید کی تاکہ بروقت ان کی بیماری کو کنٹرول کیاجاسکے۔
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) January 23, 2019
قبل ازیں کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو طبعیت خراب ہونے پر پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹرز نے نواز شریف کا ایکو کارڈیو گرافی، ای سی جی اور بلڈ ٹیسٹ کیے ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جبکہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔
تھیلیم سکین کے بعد نواز شریف کو ہسپتال میں داخل کرنے یا واپس بھجوانے کا فیصلہ ہوگا۔ یادرہے کہ چند روز قبل نواز شریف کے جیل میں بھی بلڈٹیسٹ ہوئے تھے۔