ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔

قرارداد تحریک انصاف کی شنیلا روت کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کی بنیادی وجہ موثر قانون سازی کا نہ ہونا ہے۔ ان واقعات کی روک تھام کے لیے فوری کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ایک کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کرے۔