عمراسلم: زینب قتل کیس، متاثرہ بچی کےوالد حاجی امین انصاری نےملزم عمران کی پہچان کرلی، قریبی عزیزسہیل نےملزم کی نشاندہی میں اہم کرداراداکیا۔
تفصیلات کے مطابق معصوم زینب کےوالد حاجی محمدامین نےماڈل ٹاؤن میں سٹی فورٹی ٹوسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ انکےماموں کےبیٹےسہیل نےمحلےدارملزم عمران کی نشاندہی کی۔
ان کاکہناتھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کےدوران بھی ملزم کی حرکات وسکنات مشکوک تھی اورملزم پرخصوصی نگاہ رکھی۔ حاجی امین انصاری کےقریبی عزیزمحمد سہیل کاکہناتھاکہ پہلےدن سے ہی انہیں عمران پر شک تھا،اور14جنوری کو تصاویر بھی پولیس کو دی تھیں ،اورآر پی او کوبھی اس حوالےسےمطلع کر دیا ہے۔