ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانات نگران عملہ ایجوکیشن اتھارٹیزکی اجازت سےتعینات کیا جائے:مراسلہ

امتحانات نگران عملہ ایجوکیشن اتھارٹیزکی اجازت سےتعینات کیا جائے:مراسلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور بورڈ کو نگران عملہ  لگانے سے پہلے ایجوکیشن اتھارٹیز سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ محکمہ تعلیم نے بغیر اجازت اساتذہ دینے سے انکار کردیا۔ ایک دو یا دو سے زائد  اساتذہ کی خدمات لینے سے سکول خالی ہوجاتا تھا۔

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نگرانی کے لیے اساتذہ کی ڈیوٹیوں لگانے  کیلئے  لاہور بورڈ کو  ایجوکیشن اتھارٹیز سے اجازت لینا ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام بورڈز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلیک لسٹ اساتذہ کو نگرانی پر لگایا جاتا ہے جبکہ ایک سکول سے دو یا دو سے زیادہ اساتذہ کی خدمات لینے سے سکول خالی ہوجاتا ہے۔ مراسلے  میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ امتحانات میں ڈیوٹی لگانے سے قبل  ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے جو استاد بغیر اجازت امتحان میں نگرانی کے لیے ڈیوٹی پر گیا۔ اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔