ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے کیمپس پل ایک مرتبہ پھر بلاک، ٹریفک متاثر

اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے کیمپس پل ایک مرتبہ پھر بلاک، ٹریفک متاثر
کیپشن: PU road=block
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے کیمپس پل ایک مرتبہ پھر بلاک کر دیا گیا، ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں کل دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم پر اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کے باعث شہر کا اہم روڈ بلاک رہا، سی ٹی او لاہور رائے اعجاز کی جانب سے مذاکرات کرنے کی بارہا کوششیں کی گئیں مگر مذاکرات طے نہ پا سکے۔ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم جبران بٹ نے مظاہرین سے خطاب کیا۔

جبران بٹ کا کہنا تھا کہ بلوچ افراد کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی، انہوں نے کہا کہ سی سی پی او آفس میں ہونے والے اجلاس کے بعد اپنا لائحہ عمل پیش کریں گے،تب تک کے لیےاحتجاج کو موخر کیا جا رہا ہے، اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے۔