سکول ایجوکیشن نے ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے میرٹ لسٹوں کی تیاری شروع کر دی

سکول ایجوکیشن نے ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے میرٹ لسٹوں کی تیاری شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیٹرز کی بھرتیاں شفاف بنانے کیلئے میرٹ لسٹوں کی تیاری مختلف افسران کے ذمہ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے میرٹ لسٹوں کی تیاری کیلئےلاہور اور قصور میں اسپیشل سیکرٹری حسن اختر، ننکانہ اور شیخو پورہ میں ریکروٹمنٹ کی جانچ پڑتال اسپیشل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ندیم الرحمان کے ذمہ لگادی ہے ۔

اسی طرح فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ایجوکیٹرز کی بھرتی ایڈیشنل سیکرٹری اللہ رکھا، وہاڑی اور پاکپتن میں ایڈیشنل سیکرٹرخ عبدالرحمان، نارووال اور گوجرانوالہ میں ایڈیشنل سیکرٹری سیدطارق فہرستیں تیار کرائیں گے۔

گجرات، جہلم اورراولپنڈی میں ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود، ڈی جی خان ، لیہ، راجن پور میں ریکروٹمنٹ کی ذمہ داری ڈی پی آئی ممتاز شاہ کی ہوگی۔ اسی طرح ملتان ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی آئی ایلمنٹری ملک ریاض حسین، سرگودھا ، خوشاب اور میانوالی کو ایڈیشنل ڈی پی آئی مشتاق سیال میرٹ فہرستیں تیار کرائیں گے۔

بہاولپور اور مظفرگڑھ کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم ، بھکر ، چنیوٹ اورچکوال ڈائریکٹرذوالفقارعلی کی ذمہ داری ہوگی, ساہیوال ، خانیوال اور اوکاڑہ میں ڈائریکٹرایڈمن فیض اللہ ترین ریکروٹمنٹ کریں گے۔