ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو، ڈسٹری بیوشن سسٹم کی مانیٹرنگ کے لئے "وار روم" کا افتتاح

لیسکو، ڈسٹری بیوشن سسٹم کی مانیٹرنگ کے لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہدندیم سپرا:لیسکو نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی مانیٹرنگ کے لئے چیف انجینئر ڈویلپمنٹ کے دفتر میں "وار روم" کا افتتاح کر دیا، سسٹم کی ماںیٹرنگ کے لئے دو ڈپٹی مینجرز کی تعیناتی کر دی گئی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر "وار روم" قائم کر دیا ہے جس کا افتتاح جنرل مینجر ٹیکنیکل خالد سعید اختر نے کیا، اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مینجر پی ایم یو فاضل مسعود، ڈپٹی مینجر پلاننگ طارق صدیقی، ڈپٹی مینجر ماحولیات عثمان چیمہ اور ڈپٹی مینجر عمر فاروق سمیت دیگر شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل مینجر ٹیکنیکل نے کہا کہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

شہر میں شیرانوالہ، پنجاب یونیورسٹی سمیت مختلف مقامات پر گرڈ سٹیشنز کی تعمیر کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا ڈسٹری بیوشن سسٹم میں چار ہزار پانچ سو ٹرانسفارمرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رواں سال موسم گرما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکے گی۔ ٹرانسمیشن سسٹم کی مانیٹر کے لئے ڈپٹی مینجر ضیاء محی الدین جبکہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لئے ڈپٹی مینجر طارق صدیقی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔