قومی اسمبلی میں سات اقلیتی ارکان کی نشستوں کا اعلان

 قومی اسمبلی میں سات اقلیتی ارکان کی نشستوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں مذہبی اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کا اعلان کر دیا۔ دس میں سے چار نشستیں مسلم لیگ نون اور دو نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی کو مل گئیں۔ ایم کیو ایم کے حصہ میں مذہبی اقلیتوں کی ایک نشست آئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 10 میں سے 7 اقلیتی نشستوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔  تین نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی کے ناموں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست ملے گی یا نہیں اس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

قومی اسمبلی میں پارٹیوں کی پوزیشن

قومی اسمبلی میں اس وقت مسلم لیگ نون 84  ارکان کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی ہے اور  اسے فی الحال 84 ارکان کی سٹرنتھ کے حساب سے خواتین اور مذہبی اقلیتوں کی نشستوں میں سے حصہ دیا جا رہا ہے۔  پاکستان پیپلز پارٹی کو 54 ارکان کی سٹرنتھ کے تناسب سے مخصوص نشستوں مین سے حصہ مل رہا ہے اور ایم کیو ایم کو  17 ارکان کی سٹرنتھ کے تناسب سے مخصوص نشستیں مل رہی ہیں۔   آزاد  ارکان اسمبلی کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل  دوسری بڑی پارٹی تو بن گئی ہے لیکن اسے مخصوص نشستوں میں حصہ ملے گا یا نہیں یہ سوال ابھی الیکشن کمیشن کے سامنے ہے اور اس پر کوئی فیصلہ نہیں آیا کیونکہ سنی اتحاد کونسل نے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق الیکشن شیڈول میں  طے شدہ وقت پر خواتین اور مذہبی اقلیتوں کے ارکان کے انتخاب کے لئے اپنی ترجیحی لسٹ الیکشن کمیشن کو پیش ہی نہیں کی تھی۔ اگر الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست کو قواعد او ضوابط کی میزان پر تول کر مسترد کر دیا تو مخصوص نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی لسٹیں طریقہ کار کے مطابق جمع کروانے والی پارٹیوں کو  انکی سٹرنتھ کے نتاسب سے مزید نشستیں مل جائیں گی۔