ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کا وزیر اعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کون بنیں گے، بلاول بھٹو نے اعلان کر دیا

Sindh Chief Minister Murad Ali Shah, City42, Bilawal Bhutto Zardari, Chairman Pakistan peoples Party, Karachi, Sindh Government, IRSA Water,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے  سید   مراد علی شاہ  کو وزیراعلیٰ سندھ کا امیدوار ڈیکلئیر کر دیا۔
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج کراچی میں اپنی نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ سپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار اویس شاہ ہوں گے اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ 

سندھ حکومت کن شعبوں میں کیا کرے گی

 بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ  پیپلزپارٹی اس بار خدمت کے اپنے ہی  گزشتہ تمام ریکارڈ توڑے گی۔ بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی سمت کے متعلق بتایا کہ سندھ میں صحت کے شعبہ کو مزید ترقی دیں گے۔  جدید تعلیمی نصاب متعارف کرائیں گے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں نمایاں کمی لانے کے لئے عوام کو بہترین پالیسیوں سے فائدہ پہنچائیں گے۔

 پانی کا کوٹہ بڑھوائیں گے
بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے سندھ خصوصاً کراچی کے لیے پانی کا کوٹہ بڑھوائیں گے۔

سیلاب متاثرین کی بحالی

بلاول بٹھو نے بتایا کہ  وفاق سے  سندھ کےسیلاب متاثرین کا حق مانگا ہے۔ جیسے ہی وفاق سے فنڈز ملیں گے، سندھ کے متاثرین سیلاب کی بحالی کے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔