کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے، صدر مملکت کا کرتار پور کاریڈور کا دورہ

 کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے، صدر مملکت کا کرتار پور کاریڈور کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشتیاق ربانی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرتار پور کاریڈور کا دورہ کیا۔ 

 صدر مملکت نے دورے کے دوران میوزیم اور لنگر خانے کا دورہ بھی کیا۔ صدر مملکت کو سکھ مذہب اور کرتار پور  کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ صدر مملکت نے  یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا، کہا کہ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ 

ڈاکٹر عارف علوی نے کرتار پور کاریڈور کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے،  کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے، پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا ،  سکھ مذہب نے امن اور اتحاد، لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا۔