(ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اپنے بوائے فرینڈ جیکی بھنگنانی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکول پریت سنگھ اور جیکی بھنگنانی کی شادی کی تقریب ریاست گووا میں منعقد ہوئی جہاں اس جوڑی کے قریبی رشتہ داروں، اہلخانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی جن میں بالی ووڈ شخصیات بھی شامل تھیں۔
راکول پریت سنگھ نے اپنی شادی کے دن ہلکے گلابی رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اداکار جیکی بھنگنانی نے بھی دلہن کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کی شیروانی پہنی۔جیکی بھنگنانی اور راکول پریت سنگھ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں
بالی ووڈ کی اس نئی جوڑی نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں کہا کہ “آپ ابھی اور ہمیشہ کے لیے صرف میرے ہیں”۔سوشل میڈیا پر مداحوں اور بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے جیکی بھنگنانی اور راکول پریت سنگھ کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔