لدھیانے کی سکھ لڑکی نے اسلام قبول کر کے سیالکوٹی لڑکے سے شادی کر لی

Jaspreet Kour adopts Islam, Jaspreet becomes Zaiban, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جرمنی میں پاکستانی نوجوان کے ساتھ کام کرنے والی بھارتی  پنجاب کی سکھ  لڑکی نے سیالکوٹ آ کر اسلام قبول کر لیا اور  پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی ۔

جرمنی سے پاکستان آ کر مذہب بدلنے اور شادی کرنے والی لڑکی کا تعلق مشرقی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے ہے۔اس کا نام جسپریت تھا جو  مسلمان ہونے کے بعد بدل کر زینب رکھ دیا گیا ہے۔ جسپریت نے جامعہ حنفیہ سیالکوٹ میں سلام قبول کیا ۔ جسپریت کور کا نام زینب رکھ دیا گیا ہے۔

بعد ازاں زینب نے پاکستانی نوجوان ارسلان سے شادی کر لی۔

وہ 16جنوری کو  سکھ مذہب کے مقدس مقامات کی یاترا کے ویزا پر پاکستان آئی تھی ۔