خالصتان تحریک،سکھوں نے اجنالہ پولیس سٹیشن پر قبضہ کر لیا

Indian Punjab Ajnala,police station,captured,Khalistan moment sporters,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)خالصتان کے سپورٹروں نے بھارتی پنجاب میں اجنالہ پولیس سٹیشن پر قبضہ کر لیا۔

 خالصتان کے سپورٹرز نے پولیس کو غیر موثر کرنے کے بعد پولیس سٹیشن پر قبضہ کیا،اجنالہ پولیس سٹیشن کی طرف جانے والے راستے پر بھاری پولیس تعینات کی گئی تھی لیکن پنجاب کے مختلف حصوں سے امرت پال کے سینکڑوں پیروکار موقع پر جمع ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 بھارت میں جاری ہندوتوا شدت پسندی کے باعث اقلیتیں اپنے حق کیلئے کھڑی ہونا شروع ہو گئی ہیں،ہندوتوا شدت پسندی کی وجہ سے بھارت کی سکھ برادری ایک عرصے سے قومی دھارے سے علیحدہ ہے، اجنالہ پولیس سٹیشن پر خالصتان کے سپورٹرز کا قبضہ سکھ برادری کے غم و غصے کا نتیجہ ہے۔

 خیال رہے کہ ایک خود ساختہ مبلغ امرت پال اور اس کے حامیوں کیخلاف روپ نگر ضلع کے چمکور صاحب کے رہنے والے ورندر سنگھ کو مبینہ طور پر اغوا اور مار پیٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، امرت پال نے کیس کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اجنالہ پولیس اسٹیشن میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔