ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگ  ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، زچگی کے دوران شرح اموات  کی روک تھام  کیلئے کانفرنس کا انعقاد

Kind edward medical University,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کنگ  ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ گائنی کالوجی کے زیر اہتمام خواتین میں زچگی کی شرح اموات اور بیماریوں کی روک تھام اور علاج پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا  وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں مختلف سپیشلٹیز کے ماہرین کو بلانے کا مقصد تھا کہ وہ اپنے اپنے تجربات سے ہمیں آگاہ کریں اور تبادلہ خیال کیا جائے کہ کس طرح حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران اموات سے بچایا جا سکتا ہے.

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ گائنیکالوجی کے زیر اہتمام خواتین میں زچگی کی شرح اموات اور بیماریوں کی روک تھام اور علاج پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پروفیسر راشد لطیف خان، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، سابقہ وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر فیصل سلطان، پروفیسر محمد طیب سمیت مختلف ڈاکٹرز موجود تھے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کا  تقریب میں مختلف سپیشلٹیز کے ماہرین کو بلانے کا مقصد تھا کہ وہ اپنے اپنے تجربات سے ہمیں آگاہ کریں اور تبادلہ خیال کیا جائے کہ کس طرح حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران اموات سے بچایا جا سکتا ہے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہر طرح کے سپیشلسٹ موجود ہیں
پروفیسر راشد لطیف خان کا کہنا تھا کہ زچگی کے دوران شرح اموات کافی زیادہ ہیں جس کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے ہمیں مریضوں کو اور گھرانوں کو آگاہی دینا ہو گی جوان ماں کو وقت پر علاج اور احتیاطی تدابیر سے بچایا جا سکتا ہے آگاہی کے لئے ہمیں میڈیا کے تعاون کی بے حد ضرورت ہے۔
پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں چار نئی سپیشلٹیز کا انعقاد قابل تعریف ہیں مل کر کوشش کریں گے کہ ایف جے ایم یو اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین طبی درسگاہ بنائیں گے۔