آج آسمان پر ناقابل یقین مناظر دیکھے جائیں گے

آج آسمان پر ناقابل یقین مناظر دیکھے جائیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ آج جمعرات 23 فروری کی شام سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر غروب آفتاب کے فوراً بعد چاند کی سیدھ میں مغربی افق پر سیاروں مشتری اور زہرہ نظر آ جائیں گے۔ ان تینوں کو برہنہ آنکھ سے ایک دوسرے کی سیدھ میں دیکھا جا سکے گا۔

جدہ کے ماہر فلکیات نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ سیدھ ایک فلکیاتی واقعہ ہے جو اس وقت رونما ہوتا ہے جب نظام شمسی کے کئی سیارے چاند کے علاوہ آسمان کے ایک ہی علاقے میں تقریباً ایک قطار میں نمودار ہوتے ہیں۔ یہ سیارے خلا میں سورج کے ایک ہی جانب ہوجاتے ہیں۔ اس رجحان کا زمین پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاروں کی ایک لکیر پر سیدھ میں ہونا لفظی معنی میں نہیں ہے۔ بلکہ یہ زمین سے نظر آنے کے اعتبار سے ایک سیدھ میں ہوں گے۔ سیارے کبھی بھی بالکل سیدھی لائن میں نہیں آتے کیونکہ یہ سب ایک ہی سطح پر سورج کے گرد نہیں گھومتے بلکہ مختلف مداروں میں گھومتے ہیں۔

ماہر فلکیات نے کہا کہ رات کی تاریکی سے پہلے سیدھ کا مشاہدہ کرنا زیادہ بہتر ہوگا ۔ جب مشتری اور زہرہ واضح طور پر نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ جب دوربین یا خورد بین کے ذریعے مشتری کا مشاہدہ کیا جائے گا تو سیارے کی ڈسک اور اس کے اطرف اس کے چار چاند بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر