واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان، اب کونسا فیچر پیش کردیا گیا؟

واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان، اب کونسا فیچر پیش کردیا گیا؟
کیپشن: Whatsapp New Feature
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے اپنے آئی او ایس صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور نیا فیچر پیش کردیا جس سے اب ایپلی کیشن کا استعمال مزید آسان ہوگیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ کی سیٹنگز میں  'سرچ بار' متعارف کروایا گیا ہے، یہ فیچر صارفین کو ایپ سیٹنگز کے ذریعے آسانی سے اپنی متعلقہ سیٹنگ ڈھونڈنے میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس سے قبل صارفین اسکرول کرکے اپنی مطلوبہ سیٹنگ ڈھونڈا کرتے تھے، اس سے صارفین کا وقت بھی بچے گا۔مثال کے طور پر اب سیٹنگ میں موجود سرچ بار کی مدد سے آپ تصاور، ویڈیوز سمیت دیگر آپشنز باآسانی سرچ کرسکیں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-23/news-1677144317-7480.jpg

اس حوالے سے ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس کے اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو آنے والے کچھ دنوں میں تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ امید ہے کہ اس فیچر کو جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔