سوشل میڈیا پر 5ویں جماعت کے ریاضی کے سوال کی دھوم

سوشل میڈیا پر 5ویں جماعت کے ریاضی کے سوال کی دھوم
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اکثر لوگوں کے لئے ریاضی کے پیچیدہ سوالات حل کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے، ایسے سوالات جو بڑے بڑوں سے حل نہ ہوسکیں وہ اکثر 10، 11 برس کے بچے کھیلتے کھیلتے حل کر دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی ریاضی کے سوال کی دھوم مچی ہوئی ہے جس نے اچھے اچھوں کے سر چکرا کے رکھ دیئے ہیں لیکن آپ کو حیرانی اُس وقت ہوگی کہ مذکورہ پیچیدہ سوال پانچویں جماعت کی کتاب سے ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-23/news-1677131980-9515.jpg

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں پانچویں جماعت کی ریاضی کی کتاب کا اسکرین شارٹ ہے، جس میں پوچھا گیا ہے کہ ’اگر کلین (فرضی نام) نے پیر کو ایک کتاب کے 30 صفحات اور منگل کو اسی کتاب کے 1/8 صفحات پڑھے اور پھر اس نے بدھ کو اسی کتاب کا بقیہ 1/4 مکمل کیا۔ تو بتائیں اس کتاب میں کتنے صفحات ہیں؟'

اس وائرل تصویر کو جس صارف نے شیئر کیا ہے اس نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ سوال اس کے بھائی کی کتاب سے ہے جو پانچویں جماعت کا طالب علم ہے۔یہ سوال امریکی مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر شیئر کیا گیا جہاں، جس کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کے کمیٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسی لئے ایک گیم شو کا نام رکھا گیا تھا کہ ’کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں؟‘

ایک اور صارف نے تسلیم کیا کہ وہ پانچویں پاس سے تیز نہیں ہیں۔ ایک اور صارف کے مطابق اگر ان کے امتحان میں اتنے مشکل سوال پوچھے جاتے تو قہ یقیناً فیل ہوجاتے جبکہ کئی صارفین نے اس سوال کو حل کرنے کی کوشش کی تاہم ایک صارف نے اس سوال کا درست جواب 48 صفحات دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے سوال کو کیسے حل کیا۔