"جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن آج پشاور کے نام، ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے"

سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن آج پشاور کے نام ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت آج پشاور میں گرفتاری دیں گے، ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے، پشاور بھی مہنگائی کے خلاف گرفتاری کی تحریک کیلئے باہر نکلے گا۔

واضح رہے جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز آج پشاور سے ہزاروں کارکنان جیل بھرنے کیلئے نکلیں گے، پشاور سے کارکنان کے ہمراہ گرفتاریاں پیش کرنے والے قائدین کے نام جاری کردیے گئے۔

گرفتاریاں پیش کرنے والوں کے نام جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن سینیٹر اعجاز احمد چودھری کی جانب سے پیش کئے گئے ہیں، سابق گورنر پختونخوا شاہ فرمان، اور سابق صوبائی وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی گرفتاریاں دینے والوں میں شامل ہیں، فضل الہٰی، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی کارکنان کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں قیادت اور کارکن ساتھ ساتھ ہیں، آج پشاور میں گرفتار ہونے والے ہزاروں کارکنان کے ساتھ شاہ فرمان،عاطف خان،شہرام خان جیسے قائدین شامل ہیں، اس کے علاوہ فضل الہی، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی گرفتاریاں پیش کریں گے۔