ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خو ف و ہراس پھیل گیا

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خو ف و ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے خوف سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں میں سوئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے۔ریکٹر اسکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کی سرحد اور گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

چینی میڈیا کے مطابق تاجکستان میں زلزلہ کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی اور چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا۔

تاجکستان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔