ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل گرجنے برسنے کو تیار ،لیکن کب؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی  

Rain prediction,weather department
کیپشن: Cloudy sky
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بارشوں کا نیا سپیل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ بارشوں کی پیش گوئی  کردی  ہے۔

  محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوا۔پنجاب کے کئی شہروں میں منگل کو بارش ہوگی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ،چکوال ،جہلم ،گجرات اورگوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بدھ کو بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 بالائی و وسطی پنجاب میں بھی تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔ پہاڑوں پر برفبار ی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

 اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ر ہے گا بارش بھی ہوگی ، لاہور میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری،گلیات میں برفباری کی توقع ہے چند مقامات پر ژالہ باری ہوگی۔  راولپنڈی،اٹک،جہلم، چکوال، گجرات،نارووال اورسیالکوٹ میں بعض مقامات پر تیز بارش ہوگی۔