(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سٹارشاہ ویر جعفری کی اپنی بیوی کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرمختلف قسم کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جن میں سے بہت سی ویڈیوز بہت جلد صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں شاہ ویر جعفری اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اردگرد بہت سے اور لوگ بھی موجود ہیں لیکن یہ جوڑا اپنی دھن میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ڈانس کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو شاہ ویر جعفری اور عائشہ بیگ کے خاندان میں ہونے والی شادی کے دوران بنائی گئی ہے۔ویڈیومیں نظر آ رہا ہے کہ شاہ زیب اور ان کی اہلیہ ایک ہی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں ۔ خیال رہے کہ شاہ زیب کی اہلیہ ایک فیشن ڈیزائنر ہیں ۔
View this post on Instagram