ویب ڈیسک: ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بیٹر ٹم ڈیوڈ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ٹم ڈیوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور ملتان کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا پلے آف میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹم ڈیوڈ کے کورونا سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔