ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی شخصیت کے بیٹے کانادرا دفتر پر دھاوا، اہلکار پر تشدد، مقدمہ درج

political figure slaped NADRA official
کیپشن: political figure slaped NADRA official
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سیاسی شخصیت کے بیٹے کی جانب سے '' نادرا'' اہلکار  پر تشدد مہنگاپڑ گیا،  پولیس نے  مقدمہ درج  کرکے کارروائی شروع کردی ۔

نادرا  چیئرمین نے  سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو شیئر کر دی ۔ عوام کی انتھک خدمت میں مصروف نادرا سٹاف کے ساتھ بااثر افراد کی بدتمیزی قابل قبول نہیں۔ قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق نادرا  اہلکار کو تھپڑ مارنے والا شخص  ضلع نارووال کی تحصیل پسرور کی اہم شخصیت کا بیٹا ہے۔ جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نادرا کے دفتر میں گھس گئے اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
 نادرا اہلکار کا الزام ہے کہ  مذکورہ ملزم  نے انہیں 18 فروری کو فون کیا تھا اور ان سے حامیوں کے شناختی کارڈ بنانے میں مدد مانگی تھی۔  جس پر انہیں مطلع کیا گیا تھا کہ نادرا اہلکار کسی کو خصوصی پروٹوکول نہیں دے سکتے اور انکے لئے سب ان کے لیے برابر ہیں۔