ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبسڈی کے نام پر لوٹ مار کرنے والی فلور ملز مالکان کی نااہلی کیلئے نیب متحرک 

flour mills of punjab
کیپشن: flour mills of punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سبسڈائزڈ گندم میں خورد برد کرنے پر پنجاب کی دس فلور ملز کے کوٹہ بند کرنے کی سفارش کردی ۔

 رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 25 فلور ملز کے خلاف کارروائی ہوگی تاہم ابتدائی فہرست دس فلور ملز کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔ 

 نیب کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں چیف الیکشن کمشن اور گورنر اسٹیٹ بنک کو ملز مالکان کی نااہلی کی سفارش بھی  کی گئی  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دس ملز مالکان ہر قسم کے قرضے اور الیکشن کے لئے نا اہل ہونے چاہیں۔

یادرہے چار سال قبل سستا اٹا کی فراہمی کے لئے سرکاری گندم میں خرد برد کی گئی جس کے بعد ان فلورملز مالکان نے جرم کا اعتراف کر کے  نیب سے پلی بارگین کی تھی۔

نیب کی طرف سے نااہل فلورملز میں ملتان سے خلیل احمد فلور ملز سیدحماد حسین خانیوال ،حیدر علی جاوید وہاڑی اور بہا ولپور سے عبدالمجید فلور ملز، عمران افضل چشتیاں ،تنویر اختر ہارون اباد،حسان بن علی ہارون اباد، شہزاد سلیم ملتان ،محمد ارشد جاوید خانیوال اور محمد اسلم لودھراں، وقاص ملک بہاولپور،حبیب احمد حاصل پور  اورافتخار احمد بہا ولپور زیادالرحمن خانپور، عبدالوحید رحیم یار خان ، سلمان حنیف  اور عبدالغفار کوٹ ادو کے نام شامل ہیں۔

 جبکہ نیب نے محکمہ خوراک  کو گندم کوٹہ میں خورد برد کرنے والی فلور ملز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی  ہے۔