عثمان الیاس : وزیراعظم کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کیس میں گرفتار لیگی کارکن کی ضمانت میں اہم پیشرفت ، سیشن جج نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر لا رقیہ عنبرین نے سرکار کی جانب سے دلائل مکمل کیے ۔ انہوں نے عدالت میں دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے ملک کے وزیراعظم کے کردار کو اچھالا ۔ملزم نے وزیراعظم کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ انہوں نے عدالت ملزم کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔
دوسری جانب ایڈووکیٹ سید فرہاد شاہ کا ملزم کی جانب سے دلائل پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور ٹیوٹر اکاونٹ کی پوسٹنگ کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر جب بھی کوئی پوسٹ لگائیں اسکا وقت اور تاریخ ظاہر ہوتی ہے لیکن مقدمہ میں کوئی پوسٹ شامل نہیں کی گئی نہ ہی کسی پوسٹ کا وقت تاریخ شامل نہیں کیا گیا۔
صابر لیگی کارکن ہے جسکے خلاف حکمران جماعت کے کہنے پر جھوٹا کیس بنایا گیا۔ صرف ن لیگی کارکن ہونے کی وجہ سے مجھ پر مقدمہ بنایا گیا۔
ایڈووکیٹ فرہاد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں دو طرح کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔مقدمہ میں شامل دفعات انکوائری کے بغیر شامل نہیں کی جا سکتیں ۔ایف آئی آر میں ملزمان پر وزیراعظم عمران خان اور انکی فیملی کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا وقوعہ بنایا گیا ۔ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، مزید تفتیش کی ضرورت نہیں کیونکہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا اورملزم کسی بھی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ،عدالت ضمانت منظور کرے ۔