ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری ہیلتھ نے 48 گھنٹوں کی وارننگ جاری کردی

سیکرٹری ہیلتھ نے 48 گھنٹوں کی وارننگ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: صوبے کے بیشتر اضلاع کورونا ویکسی نیشن کا 50 فیصد ہدف مکمل کرنے میں ناکام، سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) عثمان کے 48 گھنٹوں میں ہدف مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

کورونا ویکسی نیشن مہم کی ہر لمحہ نگرانی، بہترین کارکردگی پر تعریف، ناقص کارکردگی والوں کو تنبیہ جاری کردی ہے۔ 100 فی صد ٹارگٹ مکمل کرنے پر ضلع ساہیوال کی محکمہ صحت انتظامیہ کو شاباشی دی گئی۔ 50 فیصد سے کم ٹارگٹ حاصل کرنیوالے اضلاع کو فوری طور پر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تمام اضلاع کو خط لکھ دیے ہیں۔

ضلع ساہیوال نے ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں 100 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے۔ مظفر گڑھ، لیہ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، سرگودھا، خانیوال اور بھکر میں 80 فیصد رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ویکسی نیشن کے اگلے مراحل میں میں بھی ان اضلاع سے اچھی کار کردگی کی امید ہے۔ 

لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، حافظ آباد، بہاولپور، میانوالی، اٹک، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور ملتان میں 50 فیصد سے کم فرنٹ لائنرز کو ویکسی نیٹ کیا گیا ہے۔ 50 فیصد سے کم ویکسی نیشن کرنے والے اضلاع کو ہدف مکمل کرکے اگلے 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 50 فیصد سے کم والے اضلاع مہم کی کامیاب تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ تمام اضلاع منظم منصوبہ بندی کے تحت اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔