(حافظ شہباز) پی سی بی نے لاہور کے شائقین کرکٹ کے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی، شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچز شہر قائد میں جاری ہیں، کرکٹ کے بخار میں مبتلا شائقین اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں, کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں اس وقت کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ پریکٹس کررہی ہیں جبکہ شام 7 بجے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔
لاہور میں ہونے والے سپر لیگ کے میچز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی، شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔فیملیز کےلیے بھی جس شناختی کارڈ پر بکنگ ہوگی وہ شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا،اس کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا لازمی ہو گا جبکہ طے شدہ سیٹ پلان پر عمل کرنا بھی لازمی ہوگا،ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والے شائقین کو سٹیڈیم سے باہر بھیج دیا جائے گا.
علاوہ ازیں پی ایس ایل کے لئے بڑے سیکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا،لاہور پولیس نےفوج،رینجرز کی مدد مانگ لی گئی۔ہیلی کاپٹر،موبائل جیمنگ،پولیس کی 100 ریزرویں،100ایلیٹ کی گاڑیاں مانگ لیں،ٹریفک افسران کی فراہمی کے لئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا۔ فوج،رینجرز اور موبائل جیمرزکی فراہمی کے لئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔ریزرویں،ایلیٹ کی گاڑیاں اور ٹریفک پولیس کی فراہمی کے لئے اگلی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور قلندرز نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔