سٹی 42:9 جنوری کے پاور بریک ڈاؤن سے سارا پاکستان تاریکی میں ڈوب گیا، نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی غلطی کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 9 جنوری کوآنےوالےپاورٹریپ بریک ڈاؤن کے باعث ملک بھرمیں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ،گڈو پاور اسٹیشن میں رات 11:41منٹ پرانسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا، گڈو پاور اسٹیشن پر کام ہو رہا تھا مگر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا۔
ایک غلطی کی وجہ سے گڈو پاور پلانٹ ٹرپ کر گیاجس کے بعد مکمل بلیک آؤٹ ہو گیا، منیجمنٹ کے علاوہ این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں بہتری نہ کرنے کے ذمہ داران کو بھی نامزد کیا گیا ہے، این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں جو ایکشن لئے جانے تھے نہیں لئے گئے، انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بلیک آؤٹ ہوا۔
رپورٹ میں سفارشات پیش کی گئیں کہ توانائی کی بچت کےجامع اسٹیڈی کی جانی چاہئے، مستقبل میں بریک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ سے بچنےکیلئےحفاظتی اقدامات کئےجائیں۔ این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک اور دیگرپاورپلانٹ احتیاطی تدابیراختیارکریں، ہنگامی حالات میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کا نظام بہتربنایاجائے، پاورہاؤسز اور گریٹ اسٹیشنز کے آپریشنزپیشگی اطلاعات پرکئےجائیں، ہنگامی حالت میں مناسب بجلی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔