ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کا بڑا چیلنج قبول کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کا بڑا چیلنج قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا این اے 75 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ کا چیلنج قبول کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ صاف اور شفاف انتخابات کیلئے کوشش کی ہے،اگرچہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کے اعلان سے قبل اس کی کوئی قانونی حاجت نہیں، مگر پھر بھی میں تحریک انصاف کےامیدوارسےگزارش کروں گا کہ وہ NA-75  ڈسکہ کےان 20  پولنگ اسٹیشنز  جن پر حزب اختلاف واویلا کررہی ہے دوبارہ پولنگ کا کہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسا اس لئے کہ ہم وہی شفافیت چاہتے ہیں جس کے حصول کیلئے ہم سینیٹ انتخابات میں "اوپن بیلٹ" کا تقاضا کررہے ہیں، ہم ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کی تقویت کیلئےکوشاں رہیں گے مگر بدقسمتی سےدیگرجماعتوں میں اس حوالےسے سنجیدگی کا فقدان ہے، 2013 کے انتخابات کے بعد جب ہم نے 4 حلقے کھلوانا چاہے تو اس کیلئے ہمیں 2 برس کی طویل اور صبرآزما جدوجہد سے گزرنا پڑا۔

دریں اثناء وزیر اعظم نے پی کے کابینہ اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لئے استعمال کیا، آج نشان عبرت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے، ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں،  قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لئے سنبھالا گیا، ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ میں جلسے سے خطاب کے دوران 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیاتھا۔

Sughra Afzal

Content Writer