ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 11 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

لاہور کے 11 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عرفان ملک) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق کیانی نے لاہور  کے 11 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن اسد اقبال، ایڈیشنل ایس ایچ او ستوکتلہ شاہد حسین، ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت نیر نثار، ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر طاہر محمود اور ایڈیشنل ایس ایچ او شالیمارآصف ادریس کوہیڈ کوارٹرز پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،  انسپکٹر وجیہ الحسن کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او رائیونڈ، پولیس لائنز سے سب انسپکٹر ماجد بشیر کو ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن، انسپکٹر ظہیر الدین کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او ستوکتلہ لگا دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس لائنز سے سب انسپکٹر علی شیر کو ایس ایچ او کوٹ لکھپت، انسپکٹر مقصود گجر کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او شفیق آباد، انسپکٹر عتیق ڈوگر کو ایس ایچ او شفیق آباد کو ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی، ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر عمران خان کو ایس ایچ او اسلام پورہ، انسپکٹر عبدالواحد کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن، ایڈیشنل ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عاصم حمید کو ایڈیشنل ایس ایچ او شالیمار، ایڈیشنل ایس ایچ او لٹن روڈ شہریار ایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ اور ایس ایچ او موچی گیٹ انسپکٹر ریحان ضیاء کو ایس ایچ او لٹن روڈ لگا دیا گیا۔ 

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے 4 افسران کے تبادلے کر دیئے، رضا حسنین کو ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ لاہور ،امتیاز احمد کو ڈی ایس پی قلعہ گجرسنگھ سے سٹی گجرات تعینات کردیا گیا، عبدالستار کو ڈی ایس پی میانوالی صدر اور عرفان صفدر کو ڈی ایس پی منڈی بہاؤالدین لگا دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer