ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ انتخابات، جمہوری پینل کاکلین سویپ

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ انتخابات، جمہوری پینل کاکلین سویپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اظہر تھراج: پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ( PFUC) کے انتخابات میں جمہوری پینل نے کلین سویپ کرلیا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے انتخابات میں جمہوری پینل نےکامیابی حاصل کرلی،الیکشن کمیشن کے چیئرمین فرخ شہباز وڑائچ نے نتائج کا اعلان کیا۔  جمہوری پینل کلین سویپ کرتے ہوئےتمام نشستیں اپنے نام کر لیں، عمر  عبد الرحمان جنجوعہ صدر اور عمارہ کنول جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، کراچی سے اختر ایوب سنئیر نائب صدر ، بلوچستان سے زرداد خان کاکڑ نائب صدرمنتخب ہوئے۔ 

اس موقع پر صدر عمر جنجوعہ و جنرل سیکرٹری عمارہ کنول نےساتھیوں کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور امیدوں پر پورا اترنے کا عہد کیا۔صدر ویمن ونگ عارفہ صبح خان ،سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر تھراج،نورالہدیٰ،اسد محمود،راجہ وحید چوہان،شاہد یوسف خان ،رانا علی زوہیب ودیگر نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer