ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی اور پولیس کے درمیان ٹکٹوں کا تنازعہ حل نہ ہوسکا

پی سی بی اور پولیس کے درمیان ٹکٹوں کا تنازعہ حل نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پولیس کے مابین ٹکٹوں کا تنازعہ برقرار، پولیس افسران آج بھی فیملیز اور دوستوں کو میچ دیکھانے نہ لائے۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر پولیس اور پی پی سی کے مابین تنازعہ آج بھی برقرار رہا۔ پولیس نے احتجاج کے طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ میں اپنے دوست احباب کو نہ لایا گیا۔ گزشتہ روز کی طرح آج بھی آپریشنز رومز خالی رہے۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے دوستوں کو گاڑیاں بھر بھر کر قذافی سٹیڈیم میچ دیکھانے کیلئے لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور پی سی بی کے بڑوں کے مابین پس پردہ ملاقاتیں ہورہی ہیں تاکے معاملات طے ہوسکیں۔

دوسری جانب قذافی سٹیڈیم کے انٹری پوائنٹس پر موجود پی سی بی ملازمین کی شائقین سے بدتمیزی کے واقعات بڑھنے لگے۔ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران پولیس کے ساتھ پی سی بی نے شائقین کے ٹکٹ چیک کرنے کیلئے اپنے ملازمین بھی تعینات کر رکھے ہیں جو شائقین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آرہے ہیں۔

قذافی سٹیڈیم کے بیرونی اور اندرونی گیٹس پر موجود پی سی بی ملازمین بارے شائقین کا کہنا ہے بے جا سوالات کرنے کے ساتھ انکا رویہ نامناسب ہے۔ شائقین کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی شائقین کے ٹکٹ چیک کرنے کا نرم طریقہ کار وضع کرے ناکہ ان کی عزت نفس مجروح کرے۔