(شاہد ندیم سپرا) وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کو عارضی طور پر روک دیا، حج پر کابینہ کی منظوری اور وزارت مذہبی امور کے میٹنگ منٹس میں تضاد ہونے کی وجہ سے حج درخواستیں روکی گئیں۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے چوبیس فروری سے حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہونا تھا تاہم وزارت مذہبی امور نے اچانک تمام بینکوں کو درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ اور وزارت مذہبی امور کے حج پالیسی پر جاری ہونے والے میٹنگ منٹس میں تضاد ہونے کی وجہ سے درخواستوں کی وصول روک دی گئی ہے، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تکنیکی بنیادوں پر درخواستوں کی وصولی روکی گئی، جلد نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائےگا۔